دنیا میں پہلی مرتبہ انسان میں سؤر کے دل کی پیوندکاری کروانیوالا مریض دو ماہ بعد انتقال کر گیا

دنیا میں پہلی مرتبہ انسان میں سؤر کے دل کی پیوندکاری کروانیوالا مریض دو ماہ بعد انتقال کر گیا

واشنگٹن: دنیا میں پہلی مرتبہ امریکہ میں ایک شہری کو   ہارٹ ٹرانسپلانٹ  کے ذریعے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سؤر کا دل لگایا گیا تاہم دو ماہ بعد یہ امریکی شہری انتقال کر گیا ہے۔

یونیورسٹی آف میری لینڈ میڈیکل سکول کے مطابق  انسان میں سور کے دل کی کامیاب پیوندکاری کروانے  والے57 سالہ امریکی شہری ڈیوڈ بینیٹ ٹرانسپلانٹ کے  دو ماہ بعد انتقال کر گئے ہیں۔

سرجری کرنے والے اسپتال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  ڈیوڈ بینیٹ نے 7 جنوری کو اپنا ٹرانسپلانٹ کروایا تھا اور 8 مارچ کو ان کا انتقال ہوگیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کی حالت کئی دن پہلے بگڑنا شروع ہوئی تھی۔

ہسپتال نے مزید کہا کہ سرجری کے بعد ٹرانسپلانٹ کیے گئے سور  کے دل نے کئی ہفتوں تک بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنی سرجری کے بعد ڈیوڈ  بینیٹ نے اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارا، فزیکل تھراپی میں حصہ بھی  لیا۔

امریکہ میں طبی ماہرین انسان میں سور کے دل کی پیوندکاری کے حوالے سے پر امید ہیں اور مستقبل کے کلینیکل ٹرائلز میں اپنا کام جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں