یوٹیوب نے غیر امریکی یوٹیوبرز پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا

11:05 PM, 10 Mar, 2021

کیلی فورنیا: انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کے ماتحت ادارے و ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے غیر امریکی یوٹیوبرز پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب نے ای میل کے ذریعے یوٹیوبرز کو آگاہ کر دیا ہے کہ اس نئی پالیسی کا اطلاق جون 2021 سے ہو گا۔

یویٹوب نے کریٹرز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ٹیکس کی تفصیلات ایڈسینس میں اپڈیٹ کریں تاکہ ٹیکس کی کٹوتی کے صحیح مقدار کا تعین کیا جا سکے۔ اس تبدیلی کا اطلاق امریکہ میں رہائش پذیر یوٹیوبرز کے علاوہ دنیا بھر کے یوٹیوبرز پر ہو گا۔

اس ضمن میں یوٹیوب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گوگل کی ذمہ داری ہے کہ وہ امریکی قانون کے تحت  ٹیکس سے متعلق معلومات اکٹھا کرے۔

گوگل کی جانب سے متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر کوئی کریٹر 31 مئی تک معلومات فراہم نہیں کرے گا تو اس کی آمدن کا 24 فیصد حصہ کاٹ لیا جائے گا۔

مزیدخبریں