آرمی چیف کی بحرین کے عسکری حکام سے ملاقاتیں، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

09:40 PM, 10 Mar, 2021

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کے دورے پر عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار قمر جاوید بحرین بحرین کے کمانڈر، سکیورٹی ایڈوائزرز سے ملاقاتیں کیں ۔ اس کے علاوہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بحرین نیشن گارڈ کے کمانڈر فیلڈ مارشل محمد بن عیسی الخلیفہ اور قومی سلامتی ایڈوائزر شیخ نصر بن حماد الخلیفہ سے بھی ملاقات کی۔

ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے دوطرفہ سلامتی تعاون کے مشترکہ مفاد کے حصول کے لئے پاکستان کی مکمل حمایت کی پیشکش کی۔ 

آئی ایس پی آر  کےمطابق آرمی چیف نے یہ ملاقاتیں بحرین کے دورے کے موقع پر 9 مارچ کو کیں۔ 

مزیدخبریں