تعلیمی اداروں کی بندش کے دوران آن لائن کلاسز لی جائیں، ایچ ای سی

09:04 PM, 10 Mar, 2021

اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے تعلیمی اداروں کی بندش کے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں کہ مخصوص شہروں میں آن لائن کلاسز لی جائیں۔

ایچ ای سی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ  پنجاب کے شہروں فیصل آباد ، لاہور، ملتان اور سیالکوٹ میں یونیورسٹیز آن لائن تعلیم کا اہتمام کریں۔

ایچ ای سی نے وفاقی دارا لحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گجرانوالہ اور گجرات میں آن لائن کلاسز لینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ تمام یونیورسٹیز جاری اور پری شیڈول امتحانات کورونا ایس او پیز کے ساتھ لے سکتی ہیں۔

ایچ ای سی نے تمام یونیورسٹیز کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ وہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

خیال رہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر آج اہم اجلاس میں تعلمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، لاہور ، گجرات ، ملتان میں 15 سے 28 مارچ تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔ سیالکوٹ میں بھی 15 مارچ سے 2 ہفتے کے لئے اسکول بند رہیں گے اس کے علاوہ اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں حالات تقریباً ٹھیک ہیں۔ سندھ اور بلوچستان میں 50 فیصد بچے اسکول آئیں گے جبکہ پنجاب ، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر میں مسائل نظر آئے ہیں ۔

مزیدخبریں