نامناسب رویہ، آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

08:52 PM, 10 Mar, 2021

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مانو سواہنے کوان کے مبینہ نامناسب رویئے کے باعث جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے مانو سواہنے دو سال سے آئی سی سی کے سی ای او ہیں اور معاہدے کے تحت ان کا ایک سال مزید باقی ہے تاہم ان کیخلاف ایک غیر جانبدار عالمی ایجنسی نے تحقیقات کی تھیں اور الزامات ثابت ہونے پر آئی سی سی نے انہیں جبری رخصت پر بھیج دیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے مانو سواہنے پر لگنے والے الزامات کے بارے میں نہیں بتایا گیا تاہم بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ان کے خلاف عملے سے نامناسب رویئے کے الزامات تھے اور ان کے چند فیصلے بھی جبری رخصت کی وجہ بنے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ مانو سواہنے کے مستقبل کے پروگرامات کے حوالے سے آئی سی سی ممبر ممالک سے بھی اختلافات تھے جن میں بھارت سمیت ، انگلینڈ اور آسٹریلیا شامل ہیں۔

مزیدخبریں