پی ڈی ایم لانگ مارچ، پیپلز پارٹی نے سینٹرل پنجاب آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیدی

08:32 PM, 10 Mar, 2021

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لانگ مارچ کے حوالے سے سینٹرل پنجاب آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس کے سربراہ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب  کے صدر قمر زمان کائرہ ہوں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق چوبدری منظور، چوہدری اسلم گل، سید حسن مرتضیٰ، عثمان سلیم ملک اور عاصم محمود بھٹی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر ہوں گے جبکہ پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ میڈیا کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، اس کے علاوہ پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری فنانس عاصم محمود بھٹی فنانس کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ 

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی وسطی پنجاب نے لانگ مارچ کے حوالے سے جلد ہی میٹنگ بلانے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے جس میں وسطی پنجاب کے تمام ڈویژن، اضلاع اور ذیلی تنظیموں کے عہدیداران کو مدعو کیا جائے گا۔

مزیدخبریں