بھارت کی مشرقی ریاست بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

08:23 PM, 10 Mar, 2021

نئی دہلی: بھارت کی مشرقی ریاست بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئیں جن کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد چار سے پانچ تھی تاہم محافظوں کے باعث وہ اپنے منصوبے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ممتا بینرجی پر نندی گرم کے علاقے میں اس وقت حملہ ہوا جب وہ الیکشن میں حصہ لینے کیلئے بطور امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرانے الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچیں۔ممتا بینرجی پر گاڑی میں داخل ہوتے وقت حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں انہیں اندرونی چوٹیں آئیں جبکہ ان کی ٹانگ بھی ٹوٹ گئی۔ 

ممتابینرجی کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہیں جبکہ انہوں نے ہسپتال سے ایک پیغام بھی جاری کیا اور کہا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا،  حملہ آوروں کی تعداد چار سے پانچ تھی تاہم محافظوں کے باعث میں محفوظ رہی۔ 

مزیدخبریں