یروشلم :صیہونی حکومت کی فلسطینیوں کے خلاف ظالمانہ کاروائیاں جاری ہیں۔ اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے پیش امام کو گرفتار کرلیا،سر چ آپریشن کی آڑ میں پر تشدد کاروائیاں کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کے پیش امام سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں پر ظلم کی نئی تاریخ رقم کرنا شروع کر دی ،اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں سر چ آپریشن کی آڑ میں پرتشدد کاروائیاں کرتے ہوئے 9 افراد کو گرفتار کرلیا، جن میں شیخ ایکریما صابری بھی شامل ہیں، اسرائیلی فوج اس سے پہلے بھی پیش امام شیخ ایکریما صابری کو گرفتار کرچکی ہے۔
صہیونی فوج نے امام مسجد کو ایسے وقت حراست میں لیا ہے ، جب انہوں نے اگلے شب معراج کے حوالے سے روز مسجداقصٰی میں مسلمانوں کے اجتماع کا مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہے چند روز قبل امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیل کے خلاف فلسطین میں جنگی جرائم کی تفتیش کی مخالفت کردی ہے،اطلاعات کے مطابق امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو سے پہلی بار ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور اسرائیل کے وزیراعظم کو اپنی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ عالمی فوجداری عدالت کو اسرائیل کیخلاف جنگی جرائم کی تفتیش کا اختیار نہیں۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کہا کہ اسرائیل آئی سی سی (عالمی فوجداری عدالت) کا رکن نہیں اس لیے عدالت اسرائیل کے خلاف تفتیش کا اختیار نہیں رکھتی لیکن اس کے باوجود ججز نے پراسیکیوٹر کو تفتیش کی اجازت دیدی ہے،اس سے قبل امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ امریکا عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی تفتیش کی مخالفت کرتا ہے۔
بشکریہ(نئی بات)