اسلام آباد:نیپرا نے کے الیکٹرک کے گیارہ ماہ کے بجلی ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ میں ردو بدل کا فیصلہ جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے چھ ماہ کیلئے 3 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافی وصولی جبکہ پانچ ماہ میں 6 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔اسلام آباد میں نیپرا کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کیمطابق ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ جولائی 2019 سے مئی 2020 تک کیلئے کی گئی ہے نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کے لئے 6 ماہ کے ٹیرف میں اضافہ اور 5 ماہ کیلئے کمی کی گئی ہے۔
کے الیکٹرک 6 ماہ میں صارفین سے 3 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کرے گی اور5 ماہ میں 6 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے،ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ جولائی 2019 سے مئی 2020 تک کیلئے کی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں ردو بدل کا اطلاق مارچ 2021 سے مئی 2021 تک ہو گا جب کہ بجلی کی قیمتوں میں ردو بدل کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین پر ہوں گے کے الیکٹرک صارفین کو مجموعی طور پر 2 ارب 40 کروڑ روپے کا ریلیف حاصل ہو گا۔
خیال رہے کہ فروری میں ملک بھر میں فی یونٹ بجلی ایک روپے 95 پیسے مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔ اس سے قبل حکومت نے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ کمی کر دی تھی
نیپرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتی صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 12.96 روپے سے کم ہو کر 8 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا تھا۔ صنعتی صارفین کے لیے رعایتی پیکج 8 ماہ کے لیے جاری کیا گیا تھا۔
بجلی کے نرخوں میں کمی کا اطلاق یکم نومبر 2020 سے 30 جون 2021 تک ہو گا جبکہ رعایتی پیکج کا اطلاق کراچی سمیت پورے ملک کے صنعتی صارفین پر ہوا۔
بشکریہ(نئی بات)