وزیراعظم نے ایف آئی اے میں ایک ہزار بھرتیوں کی منظوری دیدی

06:26 PM, 10 Mar, 2021

اسلام آباد: راولپنڈی اسلام آباد کے بے روزگار نوجوانوں کیلئے بڑی خبر آ گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے ایف آئی اے میں ایک ہزار بھرتیوں کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ایک ماہ قبل سمری وزارت داخلہ سے وزارت خزانہ اور وزیراعظم کو بھیجی گئی تھی۔ وزیراعظم نے 250 روپے ہر امیدوار سے ریکروٹمنٹ کاسٹ وصول کرنے کی منظوری بھی دے دی۔ بھرتی کے لئے ورچیول یونیورسٹی سے تعاون حاصل کیا جائے گا۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ایک ہزار بھرتیوں میں 831 کانسٹیبلز، 150 کے قریب نسپکٹرز اور سسٹنٹ ڈائریکٹرز شامل ہونگے اور کانسٹیبلز کی بھرتی ایف آئی اے براہ راست کرے گا۔ گریڈ 16 سے اوپر کی بھرتیاں ایف بی ایس سی کے ذریعے ہونگی۔

مزیدخبریں