جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

03:47 PM, 10 Mar, 2021

 لاہور:اینٹی بائیوٹک آگمینٹن، معدے کی دوا رائزک اور طاقت کی دوا سربیکس زی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے، ڈریپ کی منظوری کے بغیر ہی کئی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق ایوان بالا میں جہاں شیخ رشید نے وزیر اعظم کو براہ ر است مہنگائی کو کم کرنے کیلئے درخواست کی تھی وہیں مہنگائی میں کمی کے بجائے مزید تیزی دیکھنے میں آرہی ہے ، شوگر کی دوا لینٹس پین کی قیمت پورے ایک ہزار بڑھ گئی، شوگر کی انسولین میں ہوشر با اضافے نے شہریوں کی زندگی دائو پر لگا دی ہے ،غریب عوام کا کہنا تھا کہ روٹی کھانے کے پیسے نہیں اتنی مہنگی ادویات وہ کیسے اور کہاں سے خریدیں ۔

 معدے کی دوا رائزک کی قیمت 245 سے بڑھا کر 280 تک پہنچا دی گئی۔ طاقت کی دوا سربیکس زی 20 روپے اضافے سے 245 روپے کی ملے گی، جبکہ اینٹی بائیوٹک آگمینٹن کی قیمت 187 سے بڑھا کر 201 روپے کر دی گئی ہے، شہریوں نے ادویات مہنگی ہونے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 شوگر کے مریضوں کا انسولین کے بغیر گزارہ نہیں اور انسولین کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ ان کے لیے مالی مشکلات پیدا کرے گا۔

مزیدخبریں