ایکسپورٹرز صنعت وتجارت میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ پنجاب

01:51 PM, 10 Mar, 2021

لاہور: چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ تنویر الیاس نے کہا ہے کہ وزیراعظم ایکسپورٹرز اور کاروباری شخصیات کو ترویج دینے کیلئے کوشاں ہیں کیونکہ یہ صنعت وتجارت میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں۔

تفصیل کے مطابق پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کی جانب سے برآمدات بڑھانے کیلئے پبلک پرائیویٹ ڈائیلاگ کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر سردار تنویر الیاس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپورٹرز پنجاب کی صنعت وتجارت میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں، صوبے میں ایز آف ڈوئنگ بزنس کی رینکنگ بہتر ہوئی ہے۔

سردار تنویر الیاس نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی حکومت سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔ صنعت کاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے۔

تقریب میں صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال، وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت اور سی ای او پبٹ ڈاکٹر ارفا اقبال نے بھی شرکت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ تاجروں کی تجاویز پر غور کریں گے اور وفاقی و صوبائی بجٹ میں شامل کرنے کی کوشش کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان ایکسپورٹرز اور کاروباری شخصیات کو ترویج دینے کے لئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایز آف ڈوئنگ بزنس کی رینکنگ بہتر ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی حکومت سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیمبرز اور کاروباری برادری کی تجاویز ہمارے لیے بہت اہم ہیں۔ کمیونیکیشن گیپ کو ختم کرنے کے حوالے سے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ مسلسل کام کر رہا ہے۔

مزیدخبریں