مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے بیوی، ساس اور سسر کو قتل کر دیا

12:39 PM, 10 Mar, 2021

نیو دہلی: ذہنی تناؤ کے شکار بھارتی فوجی اپنوں کی بھی جان لینے لگے ، مقبوضہ کشمیر میں تعینات انڈین فورسز سے گھر والے بھی محفوظ نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے بیوی ، ساس اور سسر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ قاتل فوجی پروموشن پر مٹھائی کھلانے کے بہانے گھر میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اہلیہ ، ساس اور سسر ہلاک ہوگئے ، دو افراد زخمی بھی ہوئے ۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے ذہنی دباؤ کا شکار بھارتی فوجیوں کی طرف سے خود کشی کے بھی کئی واقعات سامنے آئے ہیں ۔

ادھر مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی کاروائیاں جاری ہیں ۔ مودی کی بے لگام فوج نے ضلع بارامولا میں نہتے کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا ۔

بھارتی فوج نے ضلع بارا مولا کے علاقے سوپور میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیری نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کر دیا ۔ بھارتی فورسز نے گھر گھر تلاشی کے دوران اپنی کاروائیوں میں لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور حراساں بھی کیا ۔ گزشتہ ماہ 6 کشمیری نوجوان بھارتی بربریت کا نشانہ بن کر شہید ہوئے ۔

مزیدخبریں