اسلام آباد : ملک کے بالائی علاقوں میں اگلے چار سے پانچ روز کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بدھ کے روزمغربی ہواوٗں کا سلسالہ پاکستان میں داخل ہو گا۔ مغربی ہواوٗں کا سلسلہ اتوار تک ملک کے بالائی علاقوں میں موجود رہے گا۔
بدھ سے اتوار کے دوران کشمیر، گلگت بلتسستان،دیر، شانگہ، کوہستان،مانسہرہ،ایبٹ آباد،ہری پور،کوہاٹ، پشاور، وزیرستان، بنون، اسلام آباد،روالپنڈی، اٹک،چکوال اور جہلم میں وقفے وقفے سے تیز ہواوٗں ،بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
جبکہ میدانی علاقوں میں بھی تیز ہواوٗں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور کئی مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔