ممبئی : کورنا کی وبا نے کئی اداکاروں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔ پچھلے دنوں رنبیر کاپور کا کورنا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ اس میں اب ایک اور بہترین فلمے دینے والے بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔
مایہ ناز ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی فلم کی شوٹنگ کی دوران کورونا میں مبتلا ہو گئے اور ان کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ جس کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ ملتوی کر دی گئ ہے ۔ اس کے دوران موجود تمام کریو نے بھی خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ہدایت کار نے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سب سے پہلے اپنی والدہ کا ٹیسٹ کروایا جو کہ منفی آیا ۔
ہدایت کار نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ واضع رہے کہ بالی ووڈ کی کئی اور شخصیات بھی کورنا کا شکار ہوئی ہے ۔