اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے چیئرمین سینٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کالعدم قرار دینے کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ہے۔
درخواست گزار پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان عدالت میں پیش ہوئے ، چیف جسٹس نے علی نواز اعوان سے استفسار کیا کہ سیاسی معاملات آپ کیوں عدالت میں لاتے ہیں ؟ آپکی اپنی پارٹی معاملے کو الیکشن کمیشن لے کر گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے فیصلہ آنے دے پھر عدالت سے رجوع کریں ۔
گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی نو منتخب سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹفکیشن روکنے کی درخواست مسترد کر دی تھی ۔
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو ہدایت کی کہ ترمیم شدہ درخواست فائل کریں اس کے بعد سماعت ہوگی ، آئین نے جو بتایا ہے اس سے باہر نہیں جائیں گے ، مزید کہا کہ درخواست میں جن لوگوں نے پیسے لیے اور ویڈیو میں موجود ہیں اُن کو فریق بنایا جائے اور آفس کے وقت کے اندر درخواست فائل کریں ۔
(بشکریہ نئی بات)