جج ویڈیو سکینڈل ،مرکزی ملزم میاں طارق کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

03:29 PM, 10 Mar, 2020

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے جج ویڈیو سکینڈل میں مرکزی ملزم میاں طارق کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا،درخواست ضمانت پر فیصلہ کل سنایاجائے گا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں جج ویڈیو سکینڈل میں مرکزی ملزم میاں طارق کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،عدالت نے مرکزی ملزم میاں طارق کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا،عدالت نے کہاکہ درخواست ضمانت پر فیصلہ کل سنایاجائے گا ۔واضح رہے کہ میاں طارق نے طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت دائر کی تھی ۔

مزیدخبریں