عدیس بابا :افریقی ملک ایتھوپیا کا مسافر طیارہ گر کرتباہ ہوگیا جس میں مسافروں سمیت 157 افراد سوار تھے جبکہ ایتھوپیا کے وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے طیارہ گرنے کی تصدیق بھی کرد ی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایتھوپیا کا مسافر طیارہ بوئنگ 737 میکس کینیا کے دارلحکومت نیروبی جار ہا تھا کہ پرواز بھرنے کے چند منٹ کے بعد ہی راستے میں حادثے کا شکار ہو گیا اور گر کر تباہ ہو گیا جس میں 149 مسافر سوار تھے اور 8 رکنی جہاز کا عملہ بھی موجود تھا۔
دنیا ایسے ہی جہازوں کے تباہ اور غائب ہونے کے واقعات سے بھری پڑی ہےآئیے ہم آج آپ کو ایسے ہی پراسرار جہاز کی کہانی بتاتے ہیں جس کو جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائینگے .