کراچی:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 4 کے پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشار زلمی کے غیر ملکی کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔
Arrival of overseas players of @TeamQuetta in Karachi. The superstars were presented the traditional Balochi Turban.
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 10, 2019
The #purpleforce is ready to shine at the National Stadium Karachi tonight.#HBLPSL #KhelDeewanoKa pic.twitter.com/LIvnsL8D1H
تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم انتظامیہ نے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کا بلوچی پگ پہنا کر شاندار استقبال کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کے غیر ملکی کھلاڑیوں میں سپر اسٹار شین واٹسن سمیت ڈی جے براوو، رائیلی روسو، ڈیوین اسمتھ، ہیری گرنی اور مینٹور سر ویوین رچرڈز بھی شامل ہیں۔
We're here, Karachi. ????????#YellowStorm #HumZalmi #ZalmiAimsHaier pic.twitter.com/fbUB4bR64r
— PeshawarZalmi (@PeshawarZalmi) March 10, 2019
ادھر پشاور زلمی کا سکواڈ بھی ڈیرن سیمی کی قیادت میں کراچی پہنچ گیا جس کاشاندار استقبال کیا گیا ۔دبئی سے کراچی پہنچنے پر چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پی ایس ایل کے آٹھ میچ کرانا تاریخی موقع ہے، یہ انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی میں بڑا قدم ثابت ہوں گے اور وہ دن دور نہیں جب پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے۔
انہوں نے پی ایس ایل کے شاندار انتظامات اور سیکیورٹی پر پی سی بی، وفاقی و صوبائی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان آنے والے تمام فرنچائزز کے غیر ملکی کھلاڑیوں کو مہمان اور ہیرو ہیں۔