لاہور: ٹیورنگ روبوٹک انڈسٹریز نے ایک ایسا فون بنایا ہے جس کے فیچرز کسی بھی طرح ایک سپر سمارٹ فون سے کم نہیں۔
ٹیورنگ روبوٹک انڈسٹریز نے ایک ایسا فون بنایا ہے جس کے فیچرز کسی بھی طرح ایک سپر سمارٹ فون سے کم نہیں۔ سوچئے اگر آپ کے فون میں 60 میگا پکسل بیک کیمرا، 20 میگا پکسل ریئر کیمرا، 12 جی بی ریم اور 1 تی بی کی میموری اور 4 سم لگانے کی جگہ ہو۔
ٹیورنگ فون کیڈینزا 5.8 انچ ڈسپلے، 1440×2560 ریزولیوشن، دو اسنیپ ڈریگن 830 پروسیسر، 12 جی بی ریم، ایک ٹی بی ایکپپینڈایبل اسٹوریج، 20 میگا پکسل فرنٹ اور 60 میگا پکسل بیک کیمرا سے لیس ہے۔ اس فون میں چار نینو سم سلوٹ ہیں، ساتھ ہی یہ 3 بیٹریوں کا حامل بھی ہے، جن میں سے ایک 2400 ایم اے ایچ، دوسری 1600 ایم اے ایچ لیتھئیم اور تیسری، 100 ڈبلیو ایچ ہائیڈروجن بیٹری ہے۔