پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل ، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم سرفہرست ، لاہور کا آخری نمبر

08:02 PM, 10 Mar, 2018

دبئی :پی ایس ایل تھری کے پوائنٹ ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پہلے نمبر پر آ گئی ، ملتان سلطان 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل تھری کے پوائنٹ ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے ، ملتان سلطان کی ٹیم 9  پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

کوئٹہ گلیڈٗیٹر 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے ، کراچی کنگز 7 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے ۔

پشاور زلمی کی ٹیم چھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے ، اسی طرح لاہور قلندر کی ٹیم کے ایک میچ میں فتح پر کل چھ پوائنٹس ہیں۔

مزیدخبریں