عمران خان انتظار کریں، پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ سب بتا دیں گے: مریم نواز

06:30 PM, 10 Mar, 2018

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان چند دن انتظار کرلیں۔ پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ ساری حقیقت بتانے والے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ٹوئٹر بیان میں مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاڈلے صاحب بس چند دن انتظار کرلیں، ریڈ لے کی طرح جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا خود ان کاغذات کی حقیقت بتا دیں گے۔

یاد رہے کہ برطانوی گواہ رابرٹ ریڈلے نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 2005 سے پہلے کیلبری سمیت 6 کلیئر فونٹ موجود تھے۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ دستاویزات میں کیلبری فونٹ استعمال کیا گیا۔ دستاویز پر 2006 کی تاریخ درج ہے۔ کیلبیری فونٹ 2007 میں باضابطہ طور پر متعارف کرایا گیا تھا۔

مزیدخبریں