سپریم کورٹ نے دہری شہریت والے سینیٹرز پر ازخودنوٹس کیس کا عبوری فیصلہ سنا دیا

02:05 PM, 10 Mar, 2018

اسلام آباد: سپریم کورٹ نےسینیٹروں کی دہری شہریت کے کیس میں چار نومنتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کا حکم دیا تھا۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں چارسینیٹروں کی دہری شہریت ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی۔جس میں چیف جسٹس آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کو چاروں سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن عبوری طور پر جاری کرنے کا حکم دیدیا ۔

یہ بھی پڑھیں :دہری شہریت کے حامل 4 سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روک دیا گیا
 
 دوران سماعت عدالت نے کہا کہ دہری شہریت کا معاملہ آئینی ہے، شہریت مستقبل یا عارضی طورپر چھوڑی جاتی ہے اس پر سماعت کی جائے گی۔چیف جسٹس پاکستان نے اپنی سربراہی میں کیس کی سماعت کے لیے 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا اور ساتھ ہی دہری شہریت کیس میں چوہدری سرور، ہارون، اختر، سعدی عباسی اور نزہت صادق کی کامیابی کے روکے گئے نوٹی فکیشن بھی جاری کرنے کا حکم دیا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں