اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر مریم نواز کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ برٹش ورجن آئی لینڈ کی فنانشل انویسٹی گیشن ایجنسی کی دستاویزسے ثابت ہوگیاکہ مریم نوازہی مے فیئرزفلیٹس کی مالک ہیں۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں کہتے ہیں مریم نواز کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں چنانچہ یہ پیسہ نوازشریف نے چرایا اوربیٹی کے نام پرمنی لانڈرنگ کرکے باہر بھجوایا۔
یہ دستاویزشریفوں کےقطری خطوط، ٹرسٹ ڈیڈاورکیلبیری جیسے تما م جھوٹ بے نقاب کرتی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں