دبئی : پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے بارے میں ملتان سلطانز کے کوچ ٹام موڈی بھی میدان آ گئے ۔ ٹام موڈی کا کہنا ہے کہ نوجوان فاسٹ باؤلر پاکستان کا مستقبل ہے اور ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کی ضرورت ہے ۔
Ladies and Gentlemen we present you Shaheen Shah Afridi, the next upcoming great Pakistani bowler ! Fifer for the young gun ! #DamaDamMast #MSvLQ
— Lahore Qalandars???? (@lahoreqalandars) March 9, 2018
ملتان سلطانز کے کوچ ٹام موڈی نے کہا کہ اس عمر میں اسے جسمانی ذہنی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن میرے نزدیک شاہین ایسا بولر ہے جس کی تربیت اور حفاظت کی جانی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں :17 سالہ شاہین آفریدی ملتان سلطانز کے لئے ڈراؤنہ خواب بن گئے
ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ تام موڈی نے کہا کہ میرے نزدیک شاہین آفریدی میں کئی دلچسپ پہلو ہیں، ان کا قد لمبا ہے، گیند میں رفتار بھی جو وقت کے ساتھ بڑھے گی جبکہ ان میں بیٹنگ کی بھی چاہت ہے جو مجھے اچھی لگتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :لگاتار شکست کے بعد لاہور قلندرز کو پی ایس ایل میں پہلی فتح مل گئی
نوجوان فاسٹ باؤلر نے لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے ملتان سلطانز کی جانب سے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 3.4 اوورز میں 4 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی جانب بھیجا ۔
شاہین شاہ آفریدی کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کی مضبوط بیٹنگ کو 114 رنز تک محدود کیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں