افغان مسئلے کا حل صرف مقامی اسٹیک ہولڈرز کے پاس ہے، اعزاز چوہدری

09:56 AM, 10 Mar, 2018

واشنگٹن: پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے امریکی صحافیوں کے 8 رکنی وفد سے ملاقات کی اور پاکستان سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دیں ہیں تاہم اب پاک سر زمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ انسداد دہشت گردی آپریشن کے باعث معاشی اشاریے مثبت ہیں جس کے باعث پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہترین اور شاندار ہو گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: منشیات برآمد ہونے پر پی آئی اے کے فلائٹ اسٹیورڈ کو حراست میں لے لیا گیا

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ کامیاب فوجی آپریشن سے متاثرہ علاقے دہشتگردی سے پاک کر دیئے جب کہ دہشت گردی سے پاک علاقوں میں معاشی اور ترقیاتی کام جاری ہے۔ پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی اور مذموم عزائم کے خلاف ہے تاہم پاکستان کے متعلق غلط تصور کو رد کر کے نئے انداز سے دیکھنا ہو گا۔

امریکی صحافیوں کے سوال پرانہوں نے کہا کہ پاکستان کا بدلتے حالات میں مثبت تشخص سامنے آیا ہے اور امریکا سمیت مختلف ممالک سی پیک میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سینیٹر طاہر مشہدی نے ایم کیو ایم پاکستان سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا

انہوں نے واضح کیا کہ امریکا نے جب پاکستان کا ساتھ دیا تو دونوں ممالک کا فائدہ ہوا اس لیے امریکا سے اچھے تعلقات کی امید رکھتے ہیں۔

پاک افغان مسئلے کے حوالے سے سوال پر اعزاز چوہدری نے کہا کہ افغان عدم استحکام کا اثر خطے سمیت پاکستان پر پڑا تاہم افغان مسئلے کا حل صرف مقامی اسٹیک ہولڈرز کے پاس ہے جس کے لیے پاکستان شراکت داروں سے مل کر افغانستان مسئلے کے حل میں مدد دے گا جب کہ جنوبی ایشیا کے امن کے لیے افغان استحکام بہت ضروری ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں