جدہ : سعودی عرب میں تبدیلی کی ہوا 2018 کی شروعات سے چل پڑی ہے ۔ سعودی ولی عہد کے ویژن 2030 کے تحت نئے دور کاآغاز ہو چکاہے ۔ اس ویژن کے تحت جہاں اور شعبوں میں کام ہو رہاہے وہیں خواتین کو بھی سعودی معاشرے میں اہم مقام دینے کی جانب اقدامات کیے جارہے ہیں ۔
پچھلے ہفتے سعودی عرب کی پہلی میر اتھن ریس کے بعد اب سعودی خواتین سڑکوں پر آگئیں ہیں اور دیگر ایکٹویکٹیز میں حصہ لینا شروع کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق جدہ میں سعودی خواتین مخصوص لباس پہن کر ورزش ک کرنے کے لیے باہر نکل آئیں ۔یاد رہے دنیا بھر کے مختلف ممالک کی طرح سعودی عرب میں بھی حقوق نسواں کے حوالے سے خواتین کا عالمی یوم منایا گیا۔
سعودی خواتین نے عالمی یوم منانے کا انوکھا انداز اپنایا۔ انہوں نے جدہ کے البلد علاقے میں جاگنگ کی تاہم انہوں نے سعودی روایات کا بھر پور خیال رکھا اور مستور لباس زیب تن کرکے اس سرگرمی میں حصہ لیا۔اس سرگرمی کا مقصد دنیا کے سامنے سعودی عرب کی جدید اور ترقی یافتہ شبیہ پیش کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :- سعودی عرب: پہلی میراتھن دوڑ مزنہ النصار نے جیت لی