منشیات برآمد ہونے پر پی آئی اے کے فلائٹ اسٹیورڈ کو حراست میں لے لیا گیا

منشیات برآمد ہونے پر پی آئی اے کے فلائٹ اسٹیورڈ کو حراست میں لے لیا گیا

پیرس: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پرواز پی کے 749 کے فلائٹ اسٹیورڈ تنویر گلزار کو پیرس میں منشیات برآمد ہونے پر فرانسیسی حکام نے حراست میں لے لیا۔

ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کے مطابق 'فلائٹ اسٹیورڈ سے کتنی منشیات برآمد ہوئی اس حوالے سے فرانسیسی حکام نے نہیں بتایا۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ فضائی میزبان کو فرانس میں سزا ہوتی ہے یا اسے ڈی پورٹ کیا جاتا ہے۔

مزید تفصیل پڑھیں: سینیٹر طاہر مشہدی نے ایم کیو ایم پاکستان سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن نے تنویر گلزار کو معطل کر دیا ہے اور الزامات ثابت ہو گئے تو اسے نوکری سے بھی برخاست کر دیا جائے گا۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ سیکیورٹی چیکنگ پی آئی  اے کی ذمے داری نہیں ہوتی۔ یہ ایک سوالیہ نشان ہے کہ سیکیورٹی مراحل سے گزار کر منشیات کو طیارے میں کیسے پہنچایا گیا۔ مالی مسائل میں گھری قومی ایئرلائن کو درپیش ایک اہم مسئلہ طیاروں سے منشیات برآمد ہونے کا بھی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سراج الحق نے رضا ربانی کو متفقہ طور پر چیئرمین سینیٹ بنانے کی تجویز دیدی

 

گذشتہ برس 15 مئی کو بھی لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز پی کے 785 سے ہیروئین برآمد ہوئی تھی۔ بعدازاں اسی مہینے پی آئی اے کی اسلام آباد سے لندن جانے والی ایک پرواز سے 20 کلوگرام ہیروئین برآمد ہوئی ہے، جس پر کیٹرنگ عملے کے 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا تھا

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں