لاہور : آج کے دور میں انرجی ڈنکس اور لوگوں اپنی پیاس بھجانے کیلئے عام استعمال کرتے ہیں ، مگر ان کو نہیں معلوم کہ یہ مشربات ہماری صحت خصوصاًدانتوں پر کتنا برا اثر ڈالتے ہیں۔ کورنل یونیورسٹی کے پروفیسرکلائیو میکے نے ایک تحقیق کی اور لوگوں کو انرجی ڈرنکس کے منفی ذیلی اثرات کے بارے میں خبردار کیا۔
34 سالہ ڈینٹس ڈاکٹر ٹام برمین نے اپنے دانتوں کے ساتھ ایک تجربہ کیا جس میں انہوں نے ایک دانت مشہور انرجی ڈرنک کی بوتل میں رکھا۔ دوسرا دانت عام میں، تیسرا ڈائٹڈرنکاور چوتھا عام پانی میں رکھا۔ ڈاکٹر برمین نے 15 دنوں کے بعد ان دانتوں کا جائزہ لیا۔
پندرہ دن بعد ریگولر کولڈ والا دانت بالکل سیاہ ہو چکا تھا۔ ڈائٹ کولڈ ڈرنکوالے دانت پر اچھے خاصے دھبے پڑ چکے تھے۔ سب سے زیادہ بری حالت انرجی ڈرنک والے دانت کی ہوئی تھی۔ اس دانت کی تہہ اکھڑ گئی اور اس کا رنگ گلابی اور زنگ جیسا ہوگیا۔