ریالٹی شو میں مسلم لڑکی کو ”بھجن“ گانا مہنگا پڑ گیا

نئی دہلی : بھار ت میں مسلمان لڑکی ریالٹی شو کے دوران ہندو کلام گانا مہنگا پڑ گیا۔ مسلم لڑکی کو سوشل میڈیا پر تنقیدیں کا نشانہ بنانے کے ساتھ دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔

10:06 PM, 10 Mar, 2017

نئی دہلی : بھار ت میں مسلمان لڑکی ریالٹی شو کے دوران ہندو کلام گانا مہنگا پڑ گیا۔ مسلم لڑکی کو سوشل میڈیا پر تنقیدیں کا نشانہ بنانے کے ساتھ دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر کرناٹک سے تعلق رکھنے والی سنہا سعید نامی مسلمان لڑکی نے ریالٹی شو میں ہندو (بھجن) گایا ، جس پر لوگوں نے سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے لڑکی کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا اور اس کے ساتھ ہندو گانا گانے پر لڑکی کو دھمکیاں بھی دیں ۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ سہانا یہ گانا گا کر پوری مسلم کمیونٹی کو ذلیل کیا ہے. سہانا یہ نہ محسوس کرے کہ انہوں نے گانا گا کر کوئی اچھا کام کیا ہے۔

مزیدخبریں