جرمنی میں جنونی شخص نے کلہاڑی سے 5خواتین کو زخمی کر دیا‎

08:34 PM, 10 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

برلن: جرمنی کے شہر ڈسلڈورف کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر ایک شخص نے کلہاڑی سے حملہ کرتے ہوئے کم از کم پانچ افراد کو زخمی کر دیا ہے۔

حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والی تمام خواتین ہیں۔ ابھی تک یہ اسٹیشن بند ہے اور ملزم کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی۔

مزیدخبریں