لاہور: سانحہ ماڈل ٹاون کے مرکزی کردار ایس ایس پی طارق عزیزکی حسن کارکردگی کوسراہتےہوئےایس ایس پی ڈسپلن کےعہدے پرترقی دی گئی. آئی جی پنجاب مشتاق احمدسکھیرانےطارق عزیزکا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ متنازعہ ایس پی طارق عزیزنےایس ایس پی ڈسپلن لاہورکاباقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاون میں طارق عزیزکےپاس ایس پی ماڈل ٹاون کاچارج تھا۔طارق عزیز ماڈل ٹاون سانحہ میں علامہ طاہرالقادری کی رہائشگاہ کےباہرآنےوالی فورس کےسربراہ تھے۔ طارق عزیزکومظاہرین پرلاٹھی چارج اورفائرنگ کاحکم دینےکےالزام میں اوایس ڈی بنایاگیاتھا۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سےدئےگئےاستغاثےمیں طارق عزیزکانام بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ گلوبٹ بھی چندروزقبل جیل سےرہائی کےبعد اپنےگھرپہنچ چکےہیں۔ گلوبٹ کو ایس پی طارق عزیز نے توڑ پھوڑ پر گلے لگا کر شاباش دی گلوبٹ سانحہ ماڈل ٹاون میں وقفے وقفے سے طارق عزیزسے ہدایات لیتا رہا تھا۔ سانحہ ماڈل ٹاون میں پولیس کی جانب سے فائرنگ میں 14 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔