برلن کے دو ہوائی اڈوں پر ہڑتال، 455 پروازیں منسوخ

05:38 PM, 10 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

برلن: ملازمین کی ہڑتال کے باعث برلن کے دو ایئر پورٹس پر 455 پروازیں منسوخ ہوگئیں ۔ یہ ہڑتا ل ایئرپورٹ کے ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کے لئے کی ہے۔

ملازمین کا مطالبہ ہے کہ حکام ان کی تنخواہوں میں ایک یورو فی گھنٹہ اضافہ کریں۔ ہڑتال کے باعث 455پروازیں منسوخ ہوئی ہیں جن میں لفتھنزا ایئر لائن ،ایزی جیٹ ایئر لائن ،رینیر اور برلن ایئر کی پروازیں شامل ہے۔

حکام نے مسافروں کوآنے سے پہلے اپنی پروازوں سے متعلق معلومات حاصل کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔

مزیدخبریں