ون ڈے کی نےنئی رینکنگ جاری، پاکستان آٹھویں نمبر پر براجمان

05:15 PM, 10 Mar, 2017

دبئی : ون ڈے کی نئی ریکنگ جاری کر دی گئی جس میں پاکستانی ٹیم آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔پاکستانی ٹیم کو دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل بڑی خوشخبری مل گئی ۔ پاکستان 89 پوائٹس کے ساتھ آٹویں جبکہ ویسٹ انڈیز 84 پوائنٹس کے ساتھ نویں پر موجود ہے۔ اب اگر پاکستان   ویسٹ انڈیز سے  ون ڈے سیریز جیت جاتا ہے  تو ورلڈ کپ 2019ءمیں براہ راست کوالیفائی کر لے گا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم نے آسٹریلیا سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر آ گئی ہے جبکہ نیوزی لینڈ تیسرے، بھارت چوتھے، انگلینڈ پانچویں، سری لنکا چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، پاکستان آٹھویں، ویسٹ انڈیز نوویں اور افغانستان دسویں نمبر پر موجود ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے پوائنٹس 89 ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے پوائنٹس 84 ہیں اور اگر پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز جیت لی تو ورلڈکپ 2019ءمیں براہ راست کوالیفائی کرنے کی راہ مزید ہموار ہو جائے گی.

مزیدخبریں