عمران خان کی نیو نیوز کی رپورٹر عفت حسن رضوی سے ملاقات

04:44 PM, 10 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: عمران خان نے نیو نیوز کی رپورٹر عفت حسن رضوی سے ملاقات کی ، ملاقات عمران خان کی خواہش پر کی گئی ۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ خبر دینا صحافی کا کام ہے۔ کسی صورت بھی آزادی صحافت پر قدغن برادشت نہیں کی جائے گی ،۔ ملاقات کے دوران نعیم الحق کا کہنا تھا کہ 6مارچ کو صحافیوں سے ہونے والی ملاقات آف دا ریکارڈ نہیں نا ہی عمران خان نے اس کی تردید کی ۔

ملاقات بنی گالہ میں چیئرمین سیکرٹریٹ میں ہوئی، اس موقع پر عمران خان نے نمائندہ نیو نیوز عفت کی رپورٹنگ کی تعریف بھی کی۔چیئرمین تحریک انصاف نے اظہار رائے کے بارے میں عفت حسن رضوی کے خیالات کو سراہا۔ چیئرمین پی ٹی آئی  کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میڈیا کی مکمل آزادی پر یقین رکھتی ہے: عمران خان

کسی صحافی کو ہراساں کرنے یا میڈیا پر کلی یا جزوی قدغن کی کسی طور گنجائش نہیں،کسی بھی صحافی کی زباں بندی کی ہر کوشش قابل مذمت ہے،کٹھناور نامساعد حالات میں حقائق کی کھوج کرنے والے اہل قلم تحسین و تعاون کے مستحق ہیں، ملک بھر میں صحافت کی آزادی اور معیار بہتر بنانے کیلئے میری جماعت ہر ممکن تعاون پیش کرنے کو تیار ہے۔

آر آئی یو جے کے صدر افضل بٹ، سیکرٹری علی رضا علوی اور نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم بھی ملاقات میں شریک تھے جبکہ عفت رضوی کے خاوند منتظر نقوی بھی ملاقات کا حصہ تھے۔

مزیدخبریں