استبول: ہیلی کاپٹر گرنے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے

03:59 PM, 10 Mar, 2017

استبول: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ ہیلی کاپٹر ٹی وی ٹاور سے ٹکراتا ہوا ہائی وے پر گر کر تباہ ہو گیا۔

حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ چار غیر ملکی اور ایک ترک شہری سوار تھا۔ پانچ افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جن کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں