کراچی: سندھ اسمبلی کلاس روم بنی اور ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا باقاعدہ ٹیچر بن گئیں۔ ایم کیو ایم کے رکن سیف الدین خالد نے اورنگی میں پولیس فائرنگ کے واقعے پر بات کرنا چاہی تو شہلا رضا نے انہیں توجہ دلاؤ نوٹس پڑھنے کی تاکید کی۔
سیف الدین خالد نے اپنی بات جاری رکھی تو شہلا رضا نے انہیں باقاعدہ ڈانٹ دیا اور مائیک بند کرنے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔ اس سے پہلے پشتونوں کی گرفتاری پر پی ٹی آئی رکن خرم شیر زمان نے توجہ دلاؤ نوٹس پر بات کی جبکہ ایم کیو ایم ارکان بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں