پی ٹی آئی کا جاوید لطیف کو معطل کرنے کا مطالبہ، اسمبلی سے واک آؤٹ

پی ٹی آئی کا جاوید لطیف کو معطل کرنے کا مطالبہ، اسمبلی سے واک آؤٹ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں جاوید لطیف کے بیان اور مراد سعید کے مکے کی گونج آج بھی سنائی دی۔ وقفہ سوالات ختم ہوتے ہی عارف علوی کھڑے ہو گئے۔ مراد سعید کے اقدام کے حق میں دھواں دھار دلائل داغ دیئے۔ ڈپٹی اسپیکر نے تنبیہہ کی تو پی ٹی آئی کے اراکین نے شیم شیم کے نعرے بلند کر دیئے۔ عارف علوی نے ڈپٹی اسپیکر کو قصور وار ٹھہرا دیا۔

ان کا موقف تھا کہ مراد سعید کو کل ہی جواب دینے کا موقع دے دیا جاتا تو نوبت یہاں تک نہ پہنچتی۔ انہوں نے جاوید لطیف کو معطل کرنے اور انکوائری کمیٹی میں حاجی شاہ جی گل آفریدی کو بھی شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

علی محمد خان بھی حکمران لیگ پر خوب گرجے۔ پی ٹی آئی نے واک آﺅٹ کیا تو پیپلزپارٹی کے اراکین بھی ساتھ ہو لئے۔ تحریک انصاف کی اتحادی جماعت جماعت اسلامی کے اراکین ایوان میں بیٹھے رہے۔ ایوان میں ہنگامہ ابھی جاری تھا کہ ایک رکن کی نشاندہی پر ڈپٹی اسپیکر نے کورم پورا ہونے تک اجلاس کی کارروائی ملتوی کر دی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں