وزیراعظم صرف اعلانات نہ کریں مال بھی لے کر آئیں، مولا بخش چانڈیو

01:07 PM, 10 Mar, 2017

حیدر آباد: ینگ ڈاکٹرز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا وزیراعظم کے جانے کا وقت ہے اور اچھا ہوا ٹھٹھہ آ گئے۔ وہ سندھ میں آتے جاتے رہا کریں  وزیراعظم کی ٹھٹھہ آمد خوش آئند ہے لیکن چار سالوں سے انہیں پتہ نہیں تھا کہ سندھ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب جتنے دن باقی ہیں بار بار یہاں آ کر صرف اعلانات نہ کریں مال بھی لے کر آئیں۔

وزیراعظم نے سیہون کے شہداء کے لئے معاوضے کا اعلان کیوں نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کر دی ہے اور پیر تک کی مہلت مانگی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سے بات ہو گی جبکہ ینگ ڈاکٹرز کے تمام مسائل حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کا مسئلہ حل کرنا نہیں چاہتے وہ تذکروں کا موضوع بن کر رہنا چاہتے ہیں۔ ۔بدقسمتی سے ہمارا کلچر ایسا ہو گیا ہے کہ جب تک احتجاج نہ کیا جائے تو مسائل حل نہیں ہوں گے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں