شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر بات چیت

01:02 PM, 10 Mar, 2017

جدہ:سعودی عرب کے فرمان رواءاورخادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی فرمان رواں نے کابل اسپتال پر دہشت گردوں کے حملے میں ہونے والے جانی نقصان پر افغان صدر کے ساتھ تعزیت کی ۔

انہوں نے مرنے والوںکے ایصال ثواب اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ افغان صدر نے ہمدردی کا اظہارکرنے پر سعودی فرمان رواءکا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں