سعودی شاہی خاندان کے رکن شہزادہ نواف بن سعود بن عبدالعزیزانتقال کرگئے

12:35 PM, 10 Mar, 2017

ریاض: سعودی عرب کے شاہی خاندان کے رکن شہزادہ نواف بن سعود بن عبدالعزیزانتقال کرگئے۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ بات رائل کورٹ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔

بیان کے مطابق ان کی نمازجنازہ بعدازنماز عصر ریاض کے ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائیں گی۔

مزیدخبریں