گوجرانوالہ:میڈیکل سر ٹیفکیٹ کاجھانسہ دیکر شہریوں کو لوٹنے والا نوسرباز ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پکڑا گیا ،ہسپتال عملہ نے خوب دھلائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا.
میڈیکل سر ٹیفکیٹ کا جھانسہ دیکر شہریوں سے پیسے بٹورنے والے شخص کو سول ہسپتال عملہ نے پکڑ لیا اور اس کی تھپڑوں مکوں سے خوب دھلائی کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا.
جناح روڈ کا رہائشی زوہیب نامی نوسربازسادہ لوح شہریوں کو میڈیکل سرٹیفکیٹ کا جھانسہ دیے کر سول ہسپتال بلاتا اور ان سے پیسے لینے کے بعد ان کے چکر لگوانے شروع کردیا آج متاثرہ شخص اصغر کی شکایت پر سول ہسپتال عملہ نے ایسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور خوب درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا.