فسادیوں کیخلاف شہر شہر کارروائیاں، کالعدم تنظیموں کے کارندوں سمیت سیکڑوں ملزمان گرفتار

11:27 AM, 10 Mar, 2017

لاہور: امن دشمنوں کیخلاف سکیورٹی اداروں نے گھیرا تنگ کر دیا۔ شہر شہر آپریشن میں سینکڑوں گرفتاریاں کیں۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے کارروائی میں 2 افغان باشندوں سامیت 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

سائٹ اے کے علاقے میں پولیس نے 2 دہشتگرد گرفتار کر لئے۔ ملزمان کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ پشاور میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 34 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے ایک کلاشنکوف، 4 پستول اور 2 رائفل برآمد کر لی گئیں۔ بھکر میں کلور کوٹ اور منکیرہ کے علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کر کے 48 افراد کو حراست میں جبکہ 8 اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

کوئٹہ کے مختلف علاقوں قلعہ عبداللہ ، چاغی، مستونگ اور پشین سے فارن ایکٹ کی خلاف ورزی پر 10 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں