جسٹن بیبر بن کربچوں کا حراساں کرنے والے شخص پر سینکڑوں مقدمات!

10:07 AM, 10 Mar, 2017

نیو یارک:معروف گلوکار جسٹن بیبر کے نہ صرف نوجوان بلکہ بچے بھی مداح ہیں اور اپنے پسندیدہ گلوکار سے بات کرنے کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔

لیکن حال ہی میں ایسے شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جو سوشل میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے (جسٹن بیبر )بن کر بچوں کو جنسی طور پر ہراساں کرتا رہا ہے۔اس شخص کا تعلق آسٹریلیا سے ہے اور یہ شخص جسٹن بن کر بچوں سے آ ن لائن ان کی قابل اعتراض تصاویر مگواتا تھا۔اس42سالہ شخص کے خلاف 931سے زائد مقدمات درج ہیں ۔

کوینز لینڈ کی پولیس کے مطابق اس شخص نے 157لوگوں کو جنسی طور پر ہراساں کیا ۔متاثرہ بچوں میں 50امریکی،20برطانوی اور6آسٹریلوی بچے شامل ہیںاور اب قانوں کے مطابق اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔سوشل میڈیا جہاں سمجی رابطوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے وہیں بہت سے جنسی ،معاشی،سماجی اور معاشرتی مسائل کو بھی جنم دے رہا ہے۔

مزیدخبریں