شاہ رخ خان کی فلم ’’دی رنگ‘‘ نے ڈسٹری بیوشن کی مد میں125 کروڑ روپے کمالیے

شاہ رخ خان کی فلم ’’دی رنگ‘‘ نے ڈسٹری بیوشن کی مد میں125 کروڑ روپے کمالیے

ممبئی: بالی ووڈ کی فلموں کے  سو کروڑ روپے کمانے کی باتیں ہوئی پرانی اب تو فلم بننے سے پہلے ہی اتنی کمائی کرنا شروع ہو گئی ہیں کہ جان کو یقین کرنا مشکل ہوجاتاہے ۔اب خبر یہ  ہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی زیر تکمیل  فلم’’دی رنگ‘‘ نے نمائش سے قبل ہی ڈسٹری بیوشن کے مالکانہ حقوق کی مد میں 125 کروڑ سے زائد کی کمائی کرلی۔

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی جوڑی کامیاب ترین جوڑیوں میں سے ایک ہے، دونوں اداکاروں کی جوڑی نے کئی فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں’’رب نے بنادی جوڑی ‘‘ اور ’’جب تک ہے جاں‘‘ جیسی کامیاب فلمی شامل ہیں جب کہ ان کی فلمیں باکس آفس پر بھی بلاک بسٹر ثابت ہوئیں ہیں لیکن اب ان کی فلم نے ایک اور بڑی ڈیل کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکار امتیازعلی کی فلم ’’دی رنگ‘‘ میں شاہ رخ خان اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کریں گے جب کہ فلم  کی شوٹنگ تاحال جاری ہے اور ابھی تکمیل کے مراحل میں ہے لیکن فلم کے  مقامی اور عالمی سطح پر ڈسٹری بیوشن کے مالکانہ حقوق این ایچ اسٹوڈیوز نے 125 کروڑ میں خرید لیے ہیں اور اس طرح فلم نمائش سے قبل ہی بجٹ سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔