ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ، جنوبی افریقہ نے دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو 4 رنز سے شکست دیدی

09:23 PM, 10 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

نیویارک:جنوبی افریقہ نے  دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو چار رنز سے شکست دے دی۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے میچ میں جنوبی افریقہ  نے  دلچسپ مقابلے کے بعد  بنگلہ دیش کو چار  رنز سے شکست دے۔ جنوبی افریقہ کے 114 رنز کے ٹارگٹ کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم  آخری اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بناسکی۔   

بنگلہ دیش کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے  تنزید حسین نے 9،  نجم الحسن شنتو نے 14، لٹن داس نے 9 ،شکیب الحسن نے 3، ٹوہیڈہریڈوئے نے37، جیکرعلی نے 8 ،تسکین احمد نے ایک سکور کیا۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے بائولنگ کرتے ہوئے  کنگسوربادا نے 2، کیشو مہاراج نے دو، انرچ نورٹج نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقہ   نے  بنگلہ دیش کو 114 رنز کا ہدف دیا تھا۔ نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ بیٹرز ابتدا میں تو سنبھل نہ سکے اور بنگلہ دیش کی عمدہ بائولنگ کے سامنے بے بس نظر آئے جہاں اسکی 4 وکٹیں 23 رنز پر ہی گر گئیں۔  ڈیوڈ ملر اور ہینرک کلاسین نے 79 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور رنز کو  100 سے زائد لے جانے میں مدد کی۔

   
جنوبی افریقہ کی طرف سے ہنڈرکس نے  صفر، کوئنٹن ڈی کوک نے 18 ، ایڈن مرکرم نے 4، ٹرسٹن سٹبس نے  صفر، ہنرک کلاسن نے 46، ڈیوڈ ملر نے 29، مارکو جینسن نے 5 ، کیشو مہاراج نے سات رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی طرف سے بائولنگ کرتے ہوئے  تنزیم حسن شکیب نے 3، تسکین احمد نے دو، راشد حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزیدخبریں