سندھ اسمبلی میں پراپرٹی ٹیکس ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور 

07:31 PM, 10 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی:سندھ اسمبلی میں پراپرٹی ٹیکس ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور ہو گیا ہے۔ پراپرٹی ٹیکس کا ترمیمی بل وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے ایوان میں پیش کیا۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا کہ شجرکاری مہم میں کون سے درخت لگائے جاتے ہیں۔ضیاء لنجار نے کہا کہ شجرکاری مہم میں ببول کے درخت زیادہ لگائے جاتے ہیں، شجر کاری کے لیے کوئی ایریا پالیسی نہیں۔

علی خورشیدی نے کہا کہ سندھ میں سڑکوں کے اطراف شجرکاری زیرو ہے، سندھ کو گوگل میپ میں دیکھتے ہیں تو ہریالی کم نظر آتی ہے، محکمۂ جنگلات نے سندھ کو ہرا بھرا کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں۔
ضیاء لنجار  کاکہناتھا کہ تین بار گنیز ورلڈ ریکارڈ میں سندھ کے محکمۂ جنگلات کا نام آیا، کراچی میں ایک 1.2 ملین شجرکاری 23-2022ء میں ہوئی ہے۔رکن اسمبلی ایم کیو ایم فوزیہ حمید نے کہا کہ امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ بڑا مسئلہ ہے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تحت 100 اسکولوں کو سولرائز کیا جا رہا ہے، کراچی میں چند بڑے تعلیمی اداروں کو سولرائز کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں