کھالیں جمع کرنے کے لئے کیمپ لگانے یا بینرز لگانے پر پابندی

06:31 PM, 10 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی:کھالیں جمع کرنے کے لئے کیمپ لگانے یا بینرز لگانے پر پابندی ہوگی۔

عیدالاضحی  پر کھالیں جمع کرنے کے لیے کیمپ لگانے یا بینر لگانے  پر پابند ی ہوگی، اس حوالے سے باقاعدہ ضوابط جاری کیے گئے  ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے قوائد و ضوابط جاری کیے ہیں ۔ قواعد وضوابط کے مطابق 
 کو ئی بھی شخص کمشنر، ڈپٹی کمشنر کی مرضی کے بغیر کھالیں جمع نہیں کرسکتا۔

کمشنر، ڈپٹی کمشنرز یقینی بنانے کہ صرف رجسٹرڈ جماعتیں یا ادارے ہی کھالیں جمع کریں ورنہ  کھالیں جمع کرنے کے لئے کیمپ لگانے یا بینرز لگانے پر پابندی ہوگی۔

مزیدخبریں