شرح  سود میں1.5 فی صد کمی ،22 فی صد سے کم کرکے 20.5 فی صد کردی گئی

04:27 PM, 10 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی :سٹیٹ بینک نے شرح  سود میں کمی کردی۔

سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ سٹیٹ بینک نے شرح سود میں1.5 فیصد کمی کردی۔

 شرح سود 22 فی صد سے کم کرکے 20.5 فی صد کردی گئی۔شرح سود 150 بیسز پوائنٹس کم ہوئی ہے۔

 مہنگائی کی شرح میں  کمی کی وجہ سے    شرح سود میں بھی  کمی   کی گئی  ۔شرح سود ایک سال سے 22 فیصد پر برقرار ہے جبکہ مئی میں مہنگائی کی شرح 11.8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

مرکزی بینک کی کمیٹی   نے شرح سود کے تعین کیلئے معاشی اعشاریوں کا جائزہ لیا اوراس  کے بعد  د نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا ۔

مزیدخبریں