چمن، دھرنا اور  پرتشدد احتجاجوں کے بعد دوبارہ حالات معمول پر آنے لگے

چمن، دھرنا اور  پرتشدد احتجاجوں کے بعد دوبارہ حالات معمول پر آنے لگے

چمن پاک افغان باڈر مرکزی شاہراہ  پر گزشتہ 8 ماہ سے جاری دھرنا اور  پرتشدد احتجاجوں کے بعد دوبارہ حالات معمول پر آنے لگے۔

چمن شہر میں اس وقت مکمل طور پر حالات ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول میں ہے شہر میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پٹرولنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

احتجاج کے باعث چمن میں بینک، نادرا، پاسپورٹ  اور دیگر دفاتر 37 روز سے بند تھے اور بینکوں کی بندش سے ملازمین تنخواہوں سے تاحال محروم ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بینک منیجرز کے ساتھ مزاکرات بہت جلد تمام بینکس کھولنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

چمن کے ضلعی انتظامیہ نے 37 روز سے بند پاسپورٹ اور نادرا آفس کو کھول دیا پاسپورٹ اور نادرا آفس نے آج سے باقاعدہ کام شروع کردیا ہے پاسپورٹ آفس کیلئے اس وقت سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ چمن میں پاسپورٹ اور نادرا آفس میں کام شروع ہونے سے دونوں دفاتر میں عوام کا رش لگا رہا۔

 ضلع بھر میں گزشتہ 8 دنوں سے انٹرنیٹ سروس معطل ہے انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔

یاد رہے کہ درست پاسپورٹ اور ویزا رکھنے والوں کو ہی چمن سرحد پار کرنے کی اجازت دینے کے حکومتی فیصلے کے خلاف چمن میں7 ماہ سے دھرنا جاری ہے۔دھرنے میں شریک رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج بھی شروع کر دیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں